اسٹیٹ بینک کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، ایک سال میں کتنے کھاتے کھولے گئے؟

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ایک مہینے میں 10 ہزار سے زائد ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں 10 ہزار 168روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے ہیں،مالی سال 2024 میں 1 لاکھ 26 ہزار 893 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ماہ کتنے نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان میں جمع کرائی گئی رقم کتنی ہے؟

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 12 ہزار 778 رہی، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں جون میں 20 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال2024 میں روشن کھاتوں میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے گئے ہیں، ستمبر 2020 سے جون 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 8.25 ارب ڈالر جمع کرائے گئے ہیں جبکہ 1.61 ارب ڈالر نکلوائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی ذخائر میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ

رپورٹ کے مطابق جون 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں واجب ادا ڈپاذٹس 1.43 ارب ڈالر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp