گزشتہ ماہ کتنے نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان میں جمع کرائی گئی رقم کتنی ہے؟

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، مارچ 2024 میں کل 11 ہزار 91 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے۔

مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 79 ہزار 792 تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، مارچ 2024 میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 18.20 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔

رپورٹ ے مطابق، گزشتہ ماہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے جبکہ اسی ماہ آر ڈی اے سے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر نکلوائے بھی گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 سے مارچ 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کل 7 ارب 66 کروڑ ڈالر جمع کروائے گئے جن میں سے 83 فیصد ڈپازٹرز نے ملک میں خرچ کردیے یا اکاؤنٹس سے نکال لیے۔ روشن کھاتوں کی خالص ادائیگی ایک ارب 28 کروڑ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp