کراچی دھرنے میں پکوڑنے نہ ملنے پر جماعت اسلامی کے کارکنان گورنر ہاؤس کے گیٹ پر پہنچ گئے

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کا بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا راولپنڈی کے بعد کراچی میں بھی شروع ہوگیا ہے۔ گورنر کامران ٹیسوری کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق دھرنے میں پکوڑے نہ ملنے پر جماعت اسلامی کے کارکنان گورنر ہاؤس کے گیٹ پر پہنچ گئے۔

حکومت سندھ کی جانب سے ریڈزون میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی قیادت میں دھرنا دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں گورنر سندھ نے بھی جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کردی

واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتا ہوں، اگر جماعت اسلامی کے کارکنان گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیتے ہیں تو پکوڑوں کے علاوہ کھانے پینے کا بندوبست بھی کروں گا۔

آج جب جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیا اور گورنر کی جانب سے وعدے کے مطابق انہیں پکوڑے نہ ملے تو وہ گیٹ پر پہنچ گئے اور گھنٹا بجا کر سوال کیاکہ گورنر کی جانب سے دھرنا شرکا کو پکوڑے کھلانے کا اعلان کیا گیا تھا، تو وہ پکوڑے کدھر ہیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام راولپنڈی کے لیاقت باغ میں حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں دھرنا جاری ہے، اور انہوں نے حکومت کو 10 مطالبات پیش کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، حکومت کو پیش کیے گئے 10 مطالبات سامنے آگئے

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں، مگر اب تک معاملات آگے نہیں بڑھ سکے۔ حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کررکھا ہے کہ اگر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو پورے ملک میں دھرنے شروع کردیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار