شہرقائد کے مختلف علاقوں کو آج 12 گھنٹے تک سوئی گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے آج 12 گھنٹے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، کیوں کہ گیس پریشر کو بہتر بنانے کے لیے سپلائی لائن پر کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ایس ایس جی سی نے نوٹیکفکیشن میں کہا ہے کہ کراچی کے صنعتی، کمرشل، گھریلو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 20انچ قطر 12.5کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو آج سسٹم سے جوڑا جائے گا، جس کی وجہ سے آج (بروز اتوار) صبح 8 بجے سے رات 8 بجے 12 گھنٹے کے لیے گیس کی سپلائی بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ، بلوچستان کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری، کب کب گیس آئے گی؟
اس عارضی بندش سے کورنگی سیکٹر21، 28، 29،چھتیس بی، چھتیس جی، سینتیں اے ہاشم گوٹھ متاثر ہوں گے، مانسہرہ کالونی، الہٰ آباد گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں صنعتی، گھریلو گیس کی فراہمی بند ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم کی کوشش رہے گی کہ جلد از جلد گیس فراہمی کو بحال کیا جاسکے۔