اپنی چھت، اپنا گھر: پنجاب حکومت کا 5 مرلے تک کے پلاٹ پر گھر بنانے والوں کو بلا سود قرض دینے کا فیصلہ

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے 5 مرلے تک کے پلاٹ پر گھر بنانے والے 70 ہزار افراد کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا، جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا، اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں اپنا گھر اسکیم کے لیے 25 لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوگئی، مریم نواز

اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے فارم جمع کرانا ہوگا، جو ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں دستیاب ہوگا۔

حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پائلٹ پروگرام کے ماڈل گھر تیار کرلیے گئے ہیں اور 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز لانچنگ کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے روکتے ہوئے ٹال فری نمبر متعارف کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مریم نواز نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیولنگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی، اور کہاکہ حکومت کی جانب سے گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لیے سبسڈی دی جائے گی۔

حکومت پنجاب مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کیا ہے؟

صوبائی حکومت کی جانب سے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے بھی اپنے دور حکومت میں اپنے گھر کی تعمیر کے لیے ایک اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کے تحت کوئی بھی شخص حکومتی پالیسی کے مطابق بینک سے گھر بنانے کے لیے قرض حاصل کرسکتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بی وائی ڈی کی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو رپورٹ

امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئے، ثمر ہارون بلور

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا