صوابی جلسہ: عمران خان کی رہائی کے لیے اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کا خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں جلسہ ختم ہوگیا ہے، جلسے میں شریک رہنماؤں نے اپنے خطاب میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

جلسے میں روپوش رہنما، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے بھی شرکت کی، اور اپنے خطاب میں کہاکہ ستمبر تک عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں صوابی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پاور شو، ہم نے چوروں کی حکومت کا راستہ روکنا ہے، محمود اچکزئی

انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کی رہائی کے لیے خود منظر عام پر آکر پنجاب کے عوام کو لیڈ کروں گا، عوام سن لیں کہ اگر مجھے گرفتار کرکے تشدد کے ذریعے کوئی بیان لیا جاتا ہے تو اس پر یقین نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ میرا لیڈر کل بھی عمران خان تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

واضح رہے کہ جلسے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ، عمران خان نے اپنے خطاب میں کیا کہا؟

جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان نے ہمیں پرامن رہنے کا کہا ہے، ہم اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، اگر انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو پھر جلسہ ڈی چوک میں ہوگا، ہمیں کسی کا باپ بھی روک نہیں سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی