بنگلہ دیشی عوام کا اتحاد جلد ایک متوازن مستقبل کی جانب لے جائے گا، پاکستان

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی صورتحال پر حکومتِ پاکستان کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آیا ہے، جس میں بنگلہ دیشی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کا اتحاد انہیں جلد ایک متوازن مستقبل کی جانب لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کو محفوظ راستہ دیے جانے پر بنگلہ دیشی فوجی افسران برہم

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلہ دیش میں حالات جلد معمول کے مطابق بحال ہوجائیں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں متوازن مستقبل سے ہم آہنگی کی جانب لے جائے گا۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں حکومت کا خاتمہ، بھارتی میڈیا کی پاکستان پر چڑھائی

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری طلبا کے احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز احتجاجی طلبا کی جانب سے چند گھنٹوں کے الٹی میٹم کے بعد صدر مملکت شہاب الدین نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی