ڈونلڈ ٹرمپ ایلون مسک کو انٹرویو کب دیں گے؟

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک کو انٹرویو دینے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ مدمقابل کملا ہیرس سے خوفزدہ، مباحثے سے راہ فرار اختیار کرلی

امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹرتھ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل صبح 7 بجکر 30 منٹ پر وہ فاکس نیوز پر اپنے دوست کو انٹرویو دیں گے، اس انٹرویو میں کہنے کو بہت کچھ ہے۔

سابق امریکی صدر نے اس سے قبل اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ 12 اگست کو پیر کی رات ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کریں گا۔

یاد رہے کہ ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی بار کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب ایلون مسک موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی کچھ پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے بھی دیکھے گئے ہیں۔

ٹرتھ سوشل کیا ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کئی سالوں سے ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے صارف تھے اس سے پہلے کہ اس سائٹ نے ان کے اکاؤنٹ پر پابندی لگائی کیونکہ اس نے 6 جنوری 2021 کو یو ایس کیپیٹل میں اپنے حامیوں کے ہجوم کے ذریعے ہنگامہ آرائی کی، ایلون مسک نے ٹویٹر کی ملکیت لیتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی ہٹا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اہم افراد کے قتل کی کوشش کا الزام، پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد

اس کے باوجود ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے لیے ٹرتھ سوشل کا استعمال کرتے ہیں، یہ کمپنی ٹرمپ میڈیا کی ملکیت ہے، جس کے زیادہ تر شیئر ہولڈر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp