ڈونلڈ ٹرمپ مدمقابل کملا ہیرس سے خوفزدہ، مباحثے سے راہ فرار اختیار کرلی

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدارتی انتخابات میں تقریبا 3 مہینے ہی باقی رہ گئے ہیں، ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف اور نائب امریکی صدر کملاہیرس جو آمدہ انتخابات میں صدارتی امیدوار ہیں، کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ری پبلیکن میں اپنے حریفوں سے صدارتی مباحثہ نہیں کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امیدواروں کے درمیان مباحثہ سالوں سے ہی ایک روایت رہی ہے، امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سب سے پہلا مباحثہ 1960 میں رچرڈ نکسن اور جان ایف کینیڈی کے درمیان ہوا تھا۔

تاہم اس بار ڈونلڈ ٹرمپ یہ روایت توڑنے کے در پہ ہیں، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ ڈیٹیلز (Truith details) پر جاری پیغام میں لکھا کملاہیرس کے جو بائیڈن کی جگہ لینے سے مباحثہ تمام ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ چند ماہ اہم، امریکا فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جوبائیڈن کا صدراتی دوڑ سے دستبرداری کے بعد پہلا خطاب

پرانا طے شدہ مباحثہ منسوخ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے آج (4 ستمبر) کو اپنی پسند کے چینل (فوکس نیوز) پر کملاہیرس سے مباحثے کی دعوت قبول کر لی، تاہم اب انہوں نے مباحثے سے انکار کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مباحثے سے انکار پر ان کی مخالف صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ اب خوفزدہ ہوکر طے شدہ مباحثے سے بھاگ رہے ہیں جس پر انہوں نے خود رضا مندی ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل جون میں صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا تھا، جس میں جس میں صدر بائیڈن کی کارکردگی مایوس کن تھی اسی مباحثے کے بعد جوبائیڈن نے انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا اور کملا ہیرس کو ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں