اسلام آباد: ناجائز تعلقات کا شبہ، نوجوان اور شادی شدہ خاتون کو ذبح کردیا گیا

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک جواں سالہ لڑکے اور ایک شادی شدہ خاتون کو ذبح کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق، واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں واقع گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا، جہاں خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اور شادی شدہ خاتون کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون سے اجتماعی زیادتی، شوہر کے ناجائز تعلقات کا خمیازہ ؟

خاتون کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول لڑکا خاتون کا رشتہ دار تھا، خاتون نے لڑکے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے حوالے سے اپنے دیور سے اس کی شکایت بھی کی تھی۔

پولیس کے مطابق، ملزمان خاتون کی شکایت پر اسلام آباد آئے تھے، ملزمان جب پہنچے تو دونوں مقتولین نازیبا حالت میں پائے گئے، ملزمان نے پہلے لڑکے کو مارا، اس کے بعد خاتون کو قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالائی سندھ: 24 جانیں نگل جانے والی قبائلی جنگ کیسے ختم ہوئی؟

ملزمان نے وارادات سے قبل ٹیکسلا سے کرائے پر گاڑی بک کرائی تھی، پولیس نے گاڑی اور ڈرائیور کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

ملزمان نے پولیس سے رابطہ کرکے لڑکے اور خاتون کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں، ہماری روایات کے مطابق قتل بنتا تھا جو ہم نے کیا۔

ایس ایس پی آپریشن ارسلان شاہ زیب نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟