اسلام آباد تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں سابقہ بیوی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: ناجائز تعلقات کا شبہ، نوجوان اور شادی شدہ خاتون کو ذبح کردیا گیا
اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں سابقہ بیوی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے سابقہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔
پولیس نے قتل میں ملوث ملزم فرہاد کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، ملزم کی گرفتاری پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ناجائز تعلقات کے شعبے میں دو افراد قتل
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک جواں سالہ لڑکے اور ایک شادی شدہ خاتون کو ذبح کردیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق، واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں واقع گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا، جہاں خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اور شادی شدہ خاتون کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور: باپ نے بیٹے کیساتھ مل کر بیٹی کو آشنا کے ہمراہ قتل کردیا
خاتون کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول لڑکا خاتون کا رشتہ دار تھا، خاتون نے لڑکے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے حوالے سے اپنے دیور سے اس کی شکایت بھی کی تھی۔
پولیس کے مطابق، ملزمان خاتون کی شکایت پر اسلام آباد آئے تھے، ملزمان جب پہنچے تو دونوں مقتولین نازیبا حالت میں پائے گئے، ملزمان نے پہلے لڑکے کو مارا، اس کے بعد خاتون کو قتل کیا۔
ملزمان نے وارادات سے قبل ٹیکسلا سے کرائے پر گاڑی بک کرائی تھی، پولیس نے گاڑی اور ڈرائیور کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: کھیت میں بکریاں چرانے پر زمیندار نے 10 سالہ بچہ قتل کردیا
ملزمان نے پولیس سے رابطہ کرکے لڑکے اور خاتون کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں، ہماری روایات کے مطابق قتل بنتا تھا جو ہم نے کیا۔
ایس ایس پی آپریشن ارسلان شاہ زیب نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔