حکومت کا 2 ماہ میں دھڑن تختہ ہوجائے گا، عمران خان

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اب 2 ماہ کا وقت بھی نہیں بچا، 2 ماہ کے اندر حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے پاس بہت وقت ہے لیکن حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے کچھ بڑا ہونے جارہا ہے، عمران خان کا صدر، وزیراعظم کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

عمران خان نے کہا کہ ان سے مذاکرات کے لیے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، میں کوئی ڈیل کرنے کو تیار نہیں، ڈیل وہ کرتا ہے جس نے غلط کام کیا ہو، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

بانی پی ٹی آئی نے آج پھر اپنے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کا  کوئی کارکن ملوث ہوا تو وہ اسے پارٹی سے نکال دیں گے اور خود معافی مانگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی خاطر مذاکرات چاہتا تھا، فوج نہیں چاہتی تو نہ کرے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ بار بار کہہ رہا ہوں کہ 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر لائی جائے ورنہ ہم اس حوالے سے کیس کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کہ جو انہوں نے کیا اس پر وہ معافی مانگیں، اسے سپریم کورٹ بھی غلط قرار دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ اور 190 ملین ریفرنس میں صفائی کے گواہان موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے