لگتا ہے کچھ بڑا ہونے جارہا ہے، عمران خان کا صدر، وزیراعظم کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنے سمیت صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لگ رہا ہے کچھ بڑا ہونے جارہا ہے، ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کر دیے جائیں، جس طرح بنگلہ دیش میں حسینہ واجد فرار ہوئی ایسے فرار ہونے کے راستے بند کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں ملک کی خاطر مذاکرات چاہتا تھا، فوج نہیں چاہتی تو نہ کرے، عمران خان

انہوں نے کہاکہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالیں یا نہ ڈالیں میں نے ملک میں ہی رہنا ہے، فرار نہیں ہوں گا۔

اس سے قبل انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی روز بروز بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مذاکرات کی بات کی تھی فوج اگر بات نہیں کرنا چاہتی تو نہ کرے۔

عمران خان نے کہاکہ معافی کا مطالبہ کرنے والے پہلے ان سے معافی مانگیں، فوج اگر بات نہیں کرنا چاہتی تو نہ کرے، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوج کو مذاکرات کی پیشکش ملکی صورتحال کے پیش نظر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہم نے ادارے پر الزامات نہیں تنقید کی تھی، عمران خان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے معافی کے مطالبہ پر اپنے ردعمل میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا عزت صرف ان کی ہے، 9 مئی کو میرے ساتھ زیادتی ہوئی۔ ’مجھے غیر قانونی طور پر رینجرز نے گرفتار کیا، میرے ورکرز پر تشدد ہوا، میں ملک کا سابق وزیراعظم ہوں، کیا عزت صرف آپ کی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘