پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کی نامزدگی سے معذرت کرلی

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کی نامزدگی سے معذرت کرلی ہے۔ ہائیکورٹ انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی ہدایت پر رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں 9 مئی کے واقعات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں:9 مئی کو افواج پاکستان کے اتحاد کے خلاف بغاوت کرائی گئی، بھولنے کا کوئی چانس نہیں، خواجہ آصف

مراسلے کے مطابق صوبائی حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے جو درخواست ارسال کی تھی موجودہ حالات میں اس پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ممکن نہیں، پشاور ہائیکورٹ نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا ہے کہ جس فورم سے یہ درخواست ارسال کی گئی ہے وہ اس کا مجاز نہیں۔

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی کی ہے، اس صورت میں درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے