برازیل میں مسافر طیارہ آبادی پر گرنے سے61 افراد جاں بحق

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس سے سے پائلٹ سمیت طیارے میں سوار 61 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

برازیل کی ایئر لائن وئے پاس کے مطابق طیارہ ساؤ پاؤلو شہر کے شمال مشرق میں گر کر تباہ ہوا۔

’یہ بتاتے ہوئے افسوس ہے کہ فلائٹ 2283 میں سوار تمام 61 افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں، اس وقت وئے پاس متاثرین کے خاندانوں کو غیر محدود امداد کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے اور حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مؤثر طریقے سے حکام کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: کھٹمنڈو میں طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ، 18 مسافر ہلاک

ویلین ہوس قصبے کے حکام نے یہ بھی کہا کہ اس حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے اور جس علاقے میں طیارہ گرا ہے وہاں ایک مقامی رہائشی کمپلیکس میں صرف ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے لیکن رہائشیوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایئرلائن وئےپاس نے بیان میں کہا کہ جہاز ریاست پارانا میں کیسکیویل سے ساؤ پاؤلو کے مرکزی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن ساؤ پاؤلو کے شمال مغرب میں 80 کلومیٹر پر وینہیڈو میں گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد طیارہ حادثے میں ہلاک، صدر نے تصدیق کردی

برازیل کے صدر لوئز اناشیو لولا نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، وہ ایک تقریب میں شریک تھے جہاں انہوں نے طیارے کے حادثے کی خبرملتے ہی کہا کہ بری خبر ملی ہے، انہوں نے تقریب میں شریک لوگوں کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کو بھی کہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp