انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس ، تھانہ شادمان اور عسکری ٹاور حملہ جلاؤ گھراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں فواد چوہدری ، اسد عمر، مسرت جمشید اور جمشید اقبال چیمہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
ملزمان حافظ فرحت عباس اور امتیاز محمود کی ضمانت عدم پیروی خارج کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت میں پیشی کے دوران اسد عمر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 43 ملزمان کی ضمانتوں میں 7 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کیا۔ تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کیس میں 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 11 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
زمان پارک سامنے جلاؤ گھراؤ کیس میں 12 ستمبر تک توسیع کا حکم بھی جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھراؤ کیس میں 17 ملزمان کی ضمانتوں میں 13 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ضمانتوں پر سماعت کی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ ، تھانہ شادمان اور گلبرگ میں مقدمات درج ہیں۔