ارشد ندیم کا استقبالی جلوس 13 گھنٹوں بعد میاں چنوں پہنچ گیا

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے ہیرو ارشد ندیم اپنے آبائی گاؤں میاں چنوں پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے استاد کی جانب سے انہیں استقبالیہ دیا گیا، جس کے بعد وہ چیک 101 میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، گھر پہنچنے پر ارشد ندیم  کی والدہ نے ان کو گلے لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی غربت اور حکومتی عدم توجہی، حقائق کیا ہیں؟

میاں چنوں پہنچے پر عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے بعرے بھی لگائے۔

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے اور 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم ہفتے کی رات وطن واپس پہنچے تھے، ان کے جہاز نے رات ایک بج کر 20 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کے تاریخی استقبال کی تصویری جھلکیاں

لاہور ایئرپورٹ آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پاکستان کی حدود میں طیارہ داخل ہونے پر خوش آمدید کہا گیا، طیارے کو خصوصی واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد قومی ہیرو کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھی۔

طیارے سے باہر آنے کے بعد انہیں ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ارشد ندیم کی اپنے والد سے ملاقات پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، والد انہیں گلے سے لگا کر اپنے آنسوؤں کو روک نہ سکے اور اپنے بیٹے کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ کی نااہلی، ارشد ندیم کے اعزازی ڈاک ٹکٹ پر پرانی تصویر لگا دی

ارشد ندیم کو اسپیشل بس پر لاہور کی سیر بھی کروائی گئی جس کے بعد وہ نماز فجر کی ادائیگی کے لیے رائیونڈ کے تبلیغی مرکز بھی گئے، جہاں انہوں نے ایک گھنٹہ قیام کیا، اس اہم کامیابی پر ارشد ندیم سجدہ ریز ہو کر اللہ کا شکر ادا کرتے بھی دکھائی دیے۔

رائیونڈ مرکز میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے آبائی گاؤں میاں چنوں قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے، راستے میں جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا، علاقے کے داخلی دروازوں پر خوش آمدید ارشد ندیم کے بینرز آویزاں کیے گئے تھے۔

ارشد ندیم کے جہاز نے رات ایک بج کر 20 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا، تاہم وہ تقریبا 2 بجکر 20 منٹ پر میاں چنوں میں اپنے آبائی گھر پہنچے ہیں، لاہور سے میاں چنوں کا فاصلہ تقریبا 4 گھنٹے کا ہے، لیکن ارشد ندیم جلوس کی شکل میں لاہور سے میاں چنوں روانہ ہوئے۔

راستے میں جگہ جگہ ارشد ندیم کے استقبال کے لیے کیمپس لگائے گئے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے 4 گھنٹوں کا فاصلہ تقریبا 13 گھنٹوں میں طے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے