’سلیم۔جاوید‘ پر بنی دستاویزی سیریز کب نشر ہوگی؟

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سلمان خان نے لیجنڈری اسکرین رائٹر جوڑی سلیم خان اور جاوید اختر کی دستاویزی سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ دستاویزی سیریز 20 اگست 2024 کو پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی۔

سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تجربہ کار اسکرین رائٹر جوڑی سلیم خان اور جاوید اختر کی دستاویزی سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

سلمان خان نے دستاویزی فلم کا پہلا پوسٹر جس کا آفیشل نام ’اینگری ینگ مین: دی سلیم جاوید اسٹوری‘ ہے بھی شیئر کیا۔ دستاویزی فلم پر گزشتہ 2 برس سے کام جاری تھا اور اب یہ سیریز بالآخر ریلیز کے لیے تیار ہے اور 20 اگست 2024 کو پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی۔

مزید پڑھیں:سلمان خان کے کُل اثاثے منظرِ عام پر آگئے، اداکار کے پاس کیا کچھ ہے؟

پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا کہ سلیم خان اور جاوید اختر اینگری ینگ مین کے طور پر۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیریز کا ٹائٹل اداکار امیتابھ بچن کی نمائندگی کرتا ہے، جسے کسی اور نے نہیں بلکہ سلیم جاوید نے ہی تخلیق کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

دستاویزی سیریز لیجنڈ اسکرین رائٹر جوڑی سلیم جاوید کی زندگی اور ان کے انتہائی کامیاب کیریئر اور ان کے درمیان پڑنے والی دراڑ کے بارے میں ہے۔ اینگری ینگ مین کی ہدایت کاری نمرتا راؤ نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:فلم پٹھان پر تنازع ، جاوید اختر بھی میدان میں آگئے

سیریز کو سلمان خان، رتیش سدھوانی، فرحان اختر، زویا اختر اور ریما کگتی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ پروجیکٹ سلیم خان کے بیٹے سلمان خان اور جاوید اختر کے بچوں فرحان اختر اور زویا اختر کے درمیان پہلا اشتراک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن