پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 3 نئے محکموں میں تقسیم کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کے معاملے پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تقسیم کرتے ہوئے 3 نئے محکمے قائم کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریگولیٹری شعبہ جات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمرشل ایئر پورٹس کو پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا حصہ بنا کر الگ محکمہ بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ’اے او او اے ‘کا خط گمراہ کن قرار دیدیا

نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرا محکمہ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن ہے، سیفٹی بورڈ طیاروں کے حادثات کی تحقیقات کرے گا۔سول ایوی ایشن، ائیرپورٹس اتھارٹی، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کے قیام کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2 ایئر لائنز کو شوکاز نوٹس کیوں جاری کیے؟

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ فلائٹ اسٹینڈرڈ، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈروم ایئر اسپیس سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ ایئر وردی نیس، ایئر ٹرانسپورٹ، ایرومیڈیکل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، ملک بھر کے کمرشل ایئرپورٹس بھی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں شامل ہیں۔ نئے محکموں کے قیام کے بعد ایئر پورٹس کی صورت حال میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز