قومی ہیرو ارشد ندیم وزیراعظم کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔

ارشد ندیم کے استقبال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ہم ارشد ندیم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وزیراعظم کی دعوت قبول کی۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز کی ارشد ندیم سے ملاقات، 10 کروڑ روپے چیک اور 92.97 اسپیشل نمبر کی گاڑی کا تحفہ

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی خواہش تھی کہ ارشد ندیم کو اسٹیٹ پروٹوکول دیا جائے، ان کے ساتھ ان کی والدہ، اہلیہ، کوچ اور فیملی ممبران بھی ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ارشد ندیم آج ایف نائن پارک میں ہونے والے آزادی فیسٹیول میں بھی شریک ہوں گے۔

مزید آگے بڑھنے کی کوشش کروں گا، ارشد ندیم

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہاکہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر جس طرح پوری قوم کی جانب سے مجھے عزت دی گئی اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پیرس اولمپکس میں کامیابی کے پیچھے ہماری بہت محنت ہے، میں مزید آگے بڑھنے کی کوشش کروں گا۔

ارشد ندیم نے کہاکہ شہباز شریف نے 2012 میں بطور وزیر اعلیٰ یوتھ فیسٹیول کرایا تھا، جس میں میں نے شرکت کی، یہ پودا وقت پر لگا تھا جس نے پھل دیا۔ میرے کوچ سلمان بٹ نے مجھ پر بہت محنت کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان پوسٹ کی نااہلی، ارشد ندیم کے اعزازی ڈاک ٹکٹ پر پرانی تصویر لگا دی

انہوں نے کہاکہ آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمارے علاقے میں آئیں اور میری حوصلہ افزائی کی، جس پر گاؤں کے لوگ بہت خوش تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا