تلخیاں بھلا کر قوم کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سب مل کرعہد کریں کہ ہم نے سازش کا حصہ نہیں بننا اور ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لے کر چلنے کی ضرورت ہے، ملک میں ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دیں گے۔

کوئٹہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا، پاکستان  ایک گلدستہ ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کرے گا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 78واں یوم آزادی روایتی جوش و جزبے سے منایا جارہا ہے

 نائب وزیراعظم کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے اہل بلوچستان و پاکستان کو جشن آزادی کی مبارک پیش کرتا ہوں، میری سب سے درخواست ہے کہ آئیں سب کو مل کر اتحاد و اتفاق سے پاکستان کو اس مقام پر پہنچائیں جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے لوگوں میں ایک جذبہ ہے، بدقسمتی سے پاکستان جب ترقی کی راہ پرگامزن ہوا ہے تو کوئی ہاتھ اس کو گرا دیتا ہے،2017 میں پاکستان دنیا کا 24ویں بہترین معیشت بن چکا تھا اور دنیا کو یہ باور ہوچکا تھا اور لوگ بھارت کو بھولنے کی بات کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ ضروری ہے، اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشا کا نمبر ون اور دنیا کا 5واں اسٹاک ایکسچینج بن چکا تھا۔ تاہم، پاکستان دوبارہ اسلامی ممالک کا قلعہ بنے گا ہر فرد سکون و خوشحالی کی زندگی بسر کرے گا اس کے لیے سب کو مل کر اتحاد ویکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان جی 20 میں شمولیت کے لیے اپنا سفر جاری رکھے ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر فوری روکنے کی استدعا مسترد

گرین بسوں میں مفت سفر ختم کیا جائے، شہری کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کا حیران کن مطالبہ

مظفرآباد میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار

اقوامِ متحدہ کا مشن طالبان کے بیانیے کا ہمنوا، دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نظرانداز

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں نیا موڑ، ٹرمپ کا ایرانی قیادت سے براہِ راست رابطے کا انکشاف

ویڈیو

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں حکومت ن لیگ بنائے گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا