اسلام آباد میں بیلجیئم سے آئی خاتون کو نامعلوم افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، حالت خراب ہونے پر 5روز بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر جی سکس کے علاقے میں پھینک گئے۔
مبینبیلجئیم سے پاکستان آئی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی پانچ روز تک زیادتی، خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر گلی نمبر 33، سیکٹر جی سکس ون تھری، صدر روڈ پر ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک گئے۔ خاتون کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کو ملزمان کی تلاش۔ pic.twitter.com/pTh2CW731G
— Khurrram Shahzad (@KhurramShahzPK) August 14, 2024
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان 5روز سے جنسی زیادتی کرتے رہے، 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کے ٹریل تھری پر جنسی زیادتی کا واقعہ، ایف آئی آر درج
پولیس نے بتایا کہ شہری نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی، تو معلوم ہوا زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون غیر ملکی ہیں، سلوا نامی خاتون نے بتایا کہ حال ہی میں وہ پاکستان آئی تھی مگر جنسی بھیڑیوں کے ہتھے چڑھ گئی اور نامعلوم ملزمان اسے 5 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
پولیس نے بتایا کہ حالت غیر ہونے پر سلوا کو گلی نمبر 33، جی سکس ون تھری، صدر روڈ پر ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک گئے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او عدیل شوکت اور ایس ایچ او ویمن مصباح جائے وقوعہ پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون سے اجتماعی زیادتی، شوہر کے ناجائز تعلقات کا خمیازہ ؟
دونوں افسران نے خاتون کو پولی کلینک پہنچایا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کر دی، مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔