اسلام آباد کے ٹریل تھری پر جنسی زیادتی کا واقعہ، ایف آئی آر درج

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی خاتون اسلام آباد کی ٹریل تھری پر جنسی زیادتی کی شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئی۔

اسلام آباد پولیس کے تھانہ کوہسار میں خاتون کی شکایت پر جمعہ کو مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون کو موبائل فون کے ذریعے رابطہ کر کے خود کو محکمہ تعلیم کا اکاؤنٹنٹ بتانے والے نعمان نامی فرد نے سرکاری ملازمت کی پیشکش کی۔

اس مقصد کے لیے خاتون سے 50 ہزار روپے کی رقم طلب کی گئی۔

شکایت کنندہ کے مطابق وہ رقم لے کر اپنے گاؤں سے راولپنڈی پہنچی اور رابطہ کرنے والے شخص سے ملاقات کر کے اسے 30 ہزار روپے ادا کیے۔ باقی 20 ہزار روپے ملازمت ملنے پر ادا کیے جانے طے پائے۔

خاتون کے مطابق ملازمت کا جھانسہ دینے والے نے اسے انٹرویو کرنے والے افسر سے ملاقات کی پیشکش کی تاکہ انٹرویو کے دوران سہولت رہے۔

اس مقصد کے لیے خاتون کو ٹریل تھری پر لے جانے والے نعمان نامی شخص نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور کسی کو اطلاع دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ججز کے استعفوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، علی محمد خان

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے