پاکستان میں بجلی کے بل گھر کے کرائے سے بھی بڑھ گئے، بلوم برگ

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گھروں کے کرائے سے زیادہ بجلی کے بل آتے ہیں، بڑی تعداد میں پاکستانی کرائے سے زیادہ بجلی کے بلوں پر خرچ کررہے ہیں۔ تاہم، ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ریکارڈ کی جارہی ہے۔

بلوم برگ نے پاکستانی معیشت اور بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے جولائی کے مہینے میں 18فیصد بجلی مہنگی ہوئی۔ ٹیرف میں اضافے اور دیگر اصلاحات نے ملک گیر احتجاج کو جنم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کمرشل، زرعی اور بڑے صارفین کے لیے بجلی مہنگی، صنعتی صارفین کا بنیادی ٹیرف برقرار

بلوم برگ کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کے قرضے حاصل کرنے کے لیے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے، جنوبی ایشیائی ملک جہاں تقریباً نصف آبادی یومیہ 4 ڈالر سے کم پر زندہ رہتی ہے، نے 2021 سے بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔

بلوم برگ نے بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام لینا چاہتا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں 2021 سے اب تک بجلی 155 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرضے حاصل کرنے کے اپنے امکانات کو تقویت دینے کے لیے صنعتی اور خوردہ نرخوں میں اضافہ بھی کرنا شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چند دنوں میں قوم کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بل عوام کے لیے سب سے بڑی اذیت ہیں، پاکستان میں مہنگائی ایشیائی ملکوں میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد ہے۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ اس دوران پاکستان میں شمسی توانائی کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟