دہشتگردوں کی فون کال منظر عام پر، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے متعلق اہم انکشاف

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم بلوچ دہشت گرد تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے 2 اہم دہشتگردوں کی خفیہ بات چیت منظرِ عام پر آنے کے بعد اہم ترین انکشافات سامنے آگئے۔ فون کال کے دوران دونوں دہشتگرد براہمداغ بگٹی اور ماہ رنگ بلوچ کے دھرنوں کے حوالے سے بات چیت کررہے ہیں۔

منظر عام پر آنے والی فون کال کے دوران بات چیت کرتے ہوئے دہشتگرد دہشتگرد لغاری چندرزئی، دہشتگرد سبزال سے کہہ رہا ہے کہ میں واٹس ایپ کے نیٹ ورک پر گیا ہوں، سردار صاحب کے ساتھ بھی رابطہ کیا ہے۔

جس پر دہشتگرد سبزال نے کہا کہ دھرنا جاری ہے، ماہ رنگ کے اس دھرنے میں ہمارا علی نواز خوش نہیں ہے، کیونکہ وہ گروپوں میں غلط باتیں کررہا ہے، براہمداغ بادشاہ آدمی ہے وہ اس کو کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

لغاری چندرزئی نے کہا کہ براہمداغ نے خود تو ان دھرنوں والوں کے اوپر ظلم ہونے پر مذمت کی ہے، جس پر سبزال نے کہا کہ ان کا مجھے پتہ ہے جب اسلام آباد میں ان کا دھرنا ہوا تھا تو سردار برہمداغ نے 50 سے 70 لاکھ روپے ان کو دیے تھے۔

دہشتگرد سبزال نے مزید کہا کہ مجھے یہ بات ریاض گل نے بتائی تھی، وہ لوگ بلوچوں کی خاطر یہ دھرنے اور جلوس کر رہے ہیں، علی نواز کو کیا تکلیف ہے، اس دفعہ ڈاکٹر ماہ رنگ کچھ نہ کچھ کرے گی۔ لغاری نے جواب دیا کہ ہاں وہ کوئی طریقہ کرے گی اگر بلوچوں نے اس کی بات مانی ہے۔

سبزال نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی بات مان لیں گے کیونکہ وہ بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کی بات چل رہی ہے، ملک میں زیادہ تبدیلی جلسے جلوس سے آتی ہے، پولیس اور وہ 5 خاص آدمیوں کو ہم معاف نہیں کریں گے۔

لغاری چندرزئی نے جواب دیا کہ پولیس والا بیان میں نے نہیں سنا تھا، جس پر سبزال نے کہا کہ پولیس والا بیان کل آیا تھا۔ اس کے بعد کال منقطع ہوجاتی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق دونوں دہشتگردوں کی آڈیو کال نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے راجی مچی اور اسلام آباد والے دھرنے کے پورے بیانیے کی حقیقت واضح کردی ہے، کال میں بشیر زیب اور ڈاکٹر اللّٰہ نذر کا دھرنے کی بات چیت سے تعلق اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ دھرنے کو بلوچ دہشتگردوں کی کھلی پشت پناہی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتا افراد کے حوالے سے پروپیگنڈا ناکام، ماہ رنگ بلوچ بیرون ملک پناہ لینا چاہتی ہے، جان اچکزئی

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کال میں ماہ رنگ بلوچ کے اسلام آباد والے دھرنے کے لیے، بی آر اے کے براہمداغ بگٹی کی طرف سے 50 سے 70لاکھ روپے دینے کا انکشاف یہ بات ثابت کرتا ہے کہ ماہ رنگ اِن ملک دشمن عناصر کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو کال نے ماہ رنگ بلوچ کی دہشتگردوں کے لیے سہولت کاری اور  اصلی ایجنڈے کو بھی بے نقاب کردیا ہے، کال اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ملک میں جاری دہشتگردانہ کارروائیوں کی سہولت کاری اندرون اور بیرون ملک بیٹھے ماسٹر مائنڈ کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں