ملک بھر میں ’سرسبز پاکستان، بینظیر پاکستان‘ شجرکاری مہم کا آغاز

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں سرسبز پاکستان، بینظیر پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس دوران سینیٹر روبینہ خالد چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا واحد ذریعہ شجرکاری ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پرگلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے تمام صوبوں میں آج سے شجرکاری کے اس نئے اقدام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: بل گیٹس کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف، بہترین فلاحی پروجیکٹ قرار دے دیا

شجر کاری مہم میں بی آئی ایس پی کے تمام ملازمین اور 93لاکھ مستحق خاندان اس مہم میں شامل ہیں اور اپنے حصے کا درخت لگا کر پاکستان کو سرسبز اور بینظیر پاکستان بنا رہے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی شکرگزار ہوں جنہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا۔

’ان کے اس اقدام کی بدولت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے مزید خاندانوں کو پروگرام میں شامل ہونے کا موقع ملے گا‘۔

سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستانی قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اچھے کی اُمید رکھنی چاہیے۔ ہمیں ذاتی مفاد سے بالاتر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  سیاسی وابستگی سے بالاتر تمام مستحقین کی مدد کررہا ہے، روبینہ خالد

تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر محمد طاہر نور نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز لان میں پودا لگایا۔ بعد ازاں، سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی عملے کے ہمراہ 14 اگست یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp