ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے لیے ستارہ امتیاز منظوری

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے لیے سول ایوارڈ کی منظوری دے دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو  گراں قدر خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم کو پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا

احمد اسحاق جہانگیر نے بطور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ، دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور آن لائن جنسی ہراسگی جیسے سنگین جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا۔

بچوں کی جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے ملک بھر میں خصوصی سیل بنائے گئے۔ سائبر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

آپ نے 1992 میں پاکستان پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔ آپ کا تعلق 20 ویں کامن سے ہے۔

آپ نے پاکستان میں سائبر کرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو اعلیٰ ترین عسکری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے سرفراز کیا

بطور ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ونگ آپ کی قیادت میں ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کی اور بروقت اقدامات کیے۔ آپ کی کوششوں کی بدولت سائبر کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں اور متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

آپ کی قیادت میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض، نفرت آمیز مواد کے خلاف سخت اقدامات کیے۔ آپ نے بین الاقوامی سطح پر ایجنسی کی کارکردگی میں اضافہ کیا اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:افسوس کہ ہلال امتیاز کے ساتھ کچھ نہیں ملا: وائلن ساز رئیس احمد

علاوہ ازیں آپ کی خدمات میں پولیس کے روایتی طریقوں کو جدید طریقہ کار سے بدلنا بھی شامل ہے۔ آپ نے پولیس رولز 2018-2017 کا مسودہ تیار کیا، جس سے پولیس کے کام کرنے کے طریقوں میں بہتری آئی۔

آپ کی شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں 1995 میں صدر کے پولیس میڈل سے بھی نوازا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے