جشن آزادی، مریم نواز کا ’سادہ سا سوٹ‘ کتنے کا تھا؟

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی کے زیادہ بلوں اور مہنگائی کے باوجود گزشتہ روز پاکستانی قوم نے اپنا  77واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا۔ ملک بھر میں نوجوان، خواتین اور بچوں نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے لباس پہنے اور منفرد نظر آنے کے لیے دیگر اشیا کا بھی خوب استعمال کیا۔

جشن آزادی کے موقع پر عوام سے ’اظہار یکجہتی‘ کے لیے سیاستدانوں خصوصاً خواتین رہنماؤں نے بھی خوب رنگ جمائے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہیلی کاپٹر پر چل کر کیسے جاتے ہیں؟‘، ارشد ندیم سے مریم نواز کی ملاقات پر دلچسپ تبصرے

جاذب نظر شخصیت ہونے کی بدولت مریم نواز پہلے ہی خاصی مقبول ہیں، تاہم اس جشن آزادی کے موقع پر ان کے سادہ سے لباس نے ان کی شخصیت کو چار چاند اور لگا دیے۔ مریم نواز نے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر یہ لباس پہنا جو ان پر خوب جچ رہا تھا۔

مریم نواز نے گزشتہ روز پاکستانی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے ایک نہایت سادہ مگر انتہائی خوبصورت لباس پہنا، مریم نواز کے اس خوبصورت سفید لباس کے دوپٹے کے کنارے سبز اور اس پر سبز ہلالی پرچم کا پرنٹ تھا۔ یہ لباس دکھنے میں سادہ نظر آرہا تھا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس لباس کی قیمت کیا ہے۔

مریم نواز کا یہ سوٹ ’ پرنیان بائے عائشہ‘ برانڈ کا تیار کردہ تھا، برانڈ کے سوشل میڈیا پیج پر مریم نواز کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جبکہ  اس برانڈ کی ویب سائٹ پر اس سوٹ کی قیمت 34 ہزار 999 پاکستانی روپے درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں