نیٹلی بیکر نئی امریکی ڈپٹی چیف آف مشن، اسلام آباد میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر اسلام آباد پہنچ گئیں، انہوں نے امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن کے فرائض سنبھال لیے۔

 پاکستان میں امریکی مشن نے ڈپٹی چیف آف مشن نٹالی اے بیکر کا خیر مقدم کیا۔

واضح رہے کہ  ڈپٹی چیف آف مشن کے فرائض سنبھالنے سے قبل نیٹلی بیکر دوحہ قطر میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر خدمات سر انجام دیتی رہیں۔ وہ امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف نیئر ایسٹرن افیئرز میں دفتر برائے شمالی افریقی امور کی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔  جبکہ انہوں نے  لیبیا میں امریکی مشن کے ڈپٹی چیف اور چارج ڈی افیئرز، دبئی میں امریکی قونصل خانے میں ایران کے علاقائی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور کویت میں امریکی سفارت خانے میں اکنامک قونصلر کے طور پر کام کیا۔ علاوہ ازیں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کی حمایت کے لیے محکمہ دفاع کے ساتھ بھی کام کرتی رہیں۔

2009 سے 2011 تک، نیٹلی بیکر نے لیبیا میں سیاسی اور اقتصادی مشیر کے طور پر کام کیا کیونکہ دو طرفہ تعلقات تقریباً 30 سال کے وقفے کے بعد معمول پر آ رہے تھے۔  لیبیا کے انقلاب کے دوران فروری 2011 میں امریکی سفارت خانے کو خالی کرتے وقت موجود رہیں۔

نیٹلی بیکر کی سابقہ ​​دیگر اسائنمنٹس میں بیورو آف نیئر ایسٹرن افیئرز میں اسپیشل اسسٹنٹ، اسلام آباد پاکستان میں قونصلر آفیسر اور اشک آباد، ترکمانستان میں کلچرل آفیسر شامل ہیں۔

نیٹلی نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نیشنل وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آف امریکا سے 2017 کی گریجویٹ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں