پاکستان کا سرکاری ویزا گائیڈ لائنز میں تبدیلی کا فیصلہ

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ وزارتِ خارجہ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے حکام کے لیے ویزا گائیڈ لائنز میں تبدیلی کی ہے تاکہ ویزا پالیسی کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔

وزارتِ خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہم نے منکی پاکس پر عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری دیکھی ہے اور وزارتِ قومی صحت ہی اس حوالے سے باقاعدہ ردِعمل دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوزائیدہ جڑواں بچے پیدائشی سرٹیفکیٹ بننے سے قبل ہی شہید، غزہ جنگ کا دل دہلا دینے والا واقعہ

زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے تسلسل سے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی محفوط پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بیسز رکھنے والے دہشتگرد گروہوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ بات پاکستان کے لیے بے حد تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان انتظامیہ سے بارہا ان دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ہم نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افراد اور ان کی قیادت کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا یے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کے تحفط کے لیے پُرعزم ہے۔

زہرہ بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں اور غزہ میں جاری نسل کشی کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب تک 40 ہزار بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں، پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان غزہ سے متعلق دوحہ مذاکرات میں حصہ دار نہیں ہے اس لیے دوحہ مزاکرات پر ردِعمل نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ :اسکول پر اسرائیلی حملہ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

ان کا کہنا تھا کہ پاک ترکیہ باہمی سیاسی مشاورت کا 7واں دور گزشتہ ہفتے اسلام ااباد میں منعقد ہوا اور فریقین نے پاک ترکیہ اسٹریٹجک فریم ورک کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں چار کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ فی الوقت باہمی تجارت کے حوالے سے پاک-بھارت مذاکرات نہیں ہورہے۔

امریکا میں گرفتار آصف رضا مرچنٹ سے  متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا سے معلومات کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ پر پاکستان کو باہمی مخاصمتوں پر مسلسل تحفظات ہیں، ہم اس تنازع کے پُرامن حل کے حامی ہیں۔

بنگلہ دیش واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی لیگ کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، ایسے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام اپنے معاملات خود دہکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم بنگلہ دیش کے عوام کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے الزام میں گرفتار آصف مرچنٹ کی پاکستان میں کتنی جائیدادیں ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں حالیہ تبدیلیوں پر شدید تحفظات رکھتا ہے، یہ فلسطینیوں اور اپنے ہمسائیوں کے خلاف اسرائیلی مہم جوئی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے میں امن کے لیے اسرائیل کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ترجمان نے بھارت میں تابکاری مواد کی غیر قانونی چوری میں ملوث گینگ کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم غیر ملکی حکومت کے ایسے کسی ردِعمل کا خیر مقدم نہیں کرتے جو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہو۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp