190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: عمران خان نے جیل ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں جیل ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے، اس رٹ پٹیشن میں درخواست گزار کی کامیابی کا بہت زیادہ امکان ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ درخواست میں دلائل کا توازن درخواست گزار کے حق میں ہے، اگر اس درخواست کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کے کی کارروائی کو روکا نہیں جاتا تو درخواست گزار کو کافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

عمران خان نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کورٹ نمبر ایک اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی کارروائی کو انصاف، مساوات اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رٹ پٹیشن کے فیصلے تک روک دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں