عمران خان نے کارکنوں کو کسی گروپ کا حصہ نہ بننے کی ہدایات دی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان نے کارکنوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ کسی گروپ کا حصہ نہ بنیں اور متحد رہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیر شکیل خان کی برطرفی پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ جس کمیٹی نے کرپشن کے حوالے سے وزیر موصوف کے حوالے سے تحقیقات کیں وہ عمران خان کی مرضی اور حکم کے تحت بنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے نہ ڈرا ہوں، نہ گھبرایا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان

ترجمان حکومت نے کہاکہ کمیٹی ممبران کے تمام نام بھی عمران خان نے خود دیے، شاہ فرمان، قاضی محمد انور اور مصدق عباسی کمیٹی کے ممبر تھے۔

انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے تمام بیانات اور شواہد کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی، جو وزیراعلیٰ کو پیش کرنے کے بعد ڈی نوٹیفیکیشن کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

’عمران خان کا حکم ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگی‘

بیرسٹر سیف نے کہاکہ عمران خان کو اس بات پرتشویش تھی کہ کسی بھی صورت میں کرپشن کو پنپنےنہیں دیں گے، ان کا حکم ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگی، اسی تناظر میں کمیٹی بھی بنائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ایک محکمے میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں تو تحقیقات کی گئیں، عمران خان نے کہاکہ اگر کسی بھی عہدیدار کے خلاف کرپشن کی شکایت آئے گی تو وہ سخت ترین ایکشن لیں گے۔

مشیر اطلاعات نے کہاکہ یہی کمیٹی مسقبل میں بھی تفتیش کے بعد رپورٹ مرتب کرے گی، اور کمیٹی رپورٹ کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔

’پی ٹی آئی میں گروپ بندی کے تاثر پر عمران خان نے ناراضی کا اظہار کیا‘

انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنان کو عمران خان کا پیغام دے رہا ہوں کہ اس حوالے سے شکایات، تحفظات کمیٹی کو پیش کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں کور کمانڈر ہاؤس جانے پر شروع ہونے والی بات شکیل خان کے استعفے تک کیسے پہنچی؟

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی میں گروپ بندی اور ناراض گروپ کا تاثر دینے کی کو شش پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ناراضی کا اظہار کیا۔

بیرسٹر سیف نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پارٹی میں انتشار اور گروپ بندی پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی