جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے نہ ڈرا ہوں، نہ گھبرایا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں، اگر ڈرا ہوا ہوتا تو 9 مئی کے سانحہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ کرتا۔‏اسٹیبلشمنٹ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ ہوش کے ناخن لے دیکھ لیں ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے اپیل اور پیغام ہے کہ آپ ملک کو نقصان کی طرف لے کے جا رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں آپ فراڈ لوگوں کو بٹھا کر ملک اور اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔ میں جنرل فیض کی گرفتاری پر بالکل نہیں ڈر رہا اگر ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کی بات نہ کرتا۔ سوشل میڈیا انٹرنیٹ پر پابندی لگا کر ملک کا 5 ملین ڈالر کا نقصان کیا گیا۔

مزید پڑھیں:فیض حمید کے بعد عمران خان کا سہولت کار گرفتار، فیض حمید کو بڑی سزا

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف نیا ریفرنس 23 نومبر کو چیف جسٹس کے ریمارکس پر بنایا گیا، زیر سماعت ریفرنس پر چیف جسٹس کیسے ریمارکس دے سکتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دے کر اس جج کو واضح پیغام دیا ہے۔ یہ سب کچھ صرف چیف جسٹس کی ایکسٹینشن اور 2 تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہماری 3 مزید وکٹیں گرا دی ہیں۔ ہم پر نواز شریف کے الزامات کی اصلیت اکنامک سروے آف پاکستان سے واضح ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عاطف اور جنید خان کو پیغام ہے کہ وہ معاملے کو عوام میں نہ لے کر جائیں اینٹی کرپشن کمیٹی سے ملیں، اینٹی کرپشن کمیٹی سے مل کر دیکھیں کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ زلفی بخاری سے رابطے کے لیے فون کی ضرورت نہیں وکلا موجود ہیں ان کے ذریعے پیغام بھجوا سکتا ہوں۔

مزید پڑھیں:جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے نہ ڈرا ہوں، نہ گھبرایا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ جیل میں جیمرز لگے ہوئے ہیں موبائل فون نہیں چلتے، یہ گھبرا گئے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ ‏شیر افضل مروت آپ سے ملنے آئے ہیں وہ کہتے ہیں آج سارے گلے شکوے ختم ہو جائیں گے غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ میں شیر افضل سے ملنے کے لیے تیار ہوں جب بھی وہ آئے۔

‏واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے، نیب کے تفتیشی افسر پر آج بھی جرح نہ ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ایران امریکا معاہدہ امن کی فتح ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ