آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق پر مدیحہ نقوی نے کیا وضاحت دی؟

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کے بیان پر مدیحہ نقوی نے وضاحت دی ہے کہ میرے ناظرین جانتے ہیں کہ میں کچھ بھی محض توجہ حاصل کرنے کے لیے نہیں کہتی، میرا مقصد یا نیت کسی کو تکلیف پہنچانے کی نہیں تھی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مدیحہ نقوی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل تھا جو ان کے مارننگ شو کا تھا، انہوں نے شو کے ایک سیگمنٹ میں کہا تھا کہ اب حنا الطاف اور آغا علی تعلقات میں نہیں رہے۔ لیکن اب مدیحہ نقوی نے پاکستانی اداکار جوڑے حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں:کیا شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے راہیں جدا کرلیں؟

انسٹاگرام پر پوسٹ پر مدیحہ نے لکھا کہ ’میں کون ہوتی ہوں کہ ان کی طلاق کی تصدیق کروں؟ جو میں نے کہا وہ صرف اس لیے تھا کیونکہ میری زبان پھسل گئی تھی اور یہ سب فکر مندی میں ایک کھیل کھیلنے کے دوران ہوا۔‘

مدیحہ نے مزید کہا کہ مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے تھا، میرے ناظرین جانتے ہیں کہ میں کچھ بھی محض توجہ حاصل کرنے کے لیے نہیں کہتی، میرا مقصد یا نیت کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا، خاص طور پر ان دونوں خوبصورت انسانوں کو جنہیں میں بے حد پسند کرتی ہوں۔‘

مزید پڑھیں:مقبول ڈرامہ سیریل ’محروم‘ کے اختتام سے مداح مایوس کیوں؟

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کورونا وبا کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جسے آغا علی نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم اب بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کی طلاق ہوگئی ہے لیکن دونوں کی جانب سے اس سے متعلق تاحال کسی قسم کا بیان نہیں دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے