دھاندلی کی بنیاد پر آئے لوگوں کو عوام کا نمائندہ قبول نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمان

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں دھاندلی زدہ الیکشن قبول نہیں، دھاندلی کی بنیاد پر آئے لوگوں کو عوام کا نمائندہ قبول نہیں کرسکتے۔

لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکمران مسلسل عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، اس وقت پاکستان ڈوب رہا ہے اور ہم پاکستان کو بچانے کے لیے نکلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکمرانوں کی ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے، جعلی نمائندے مسائل حل نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ آج کوئی بھی پاکستان پر اعتماد کرنے اور قرضہ دینے کے لیے تیار نہیں، چین جیسا ملک بھی ہم پر اعتماد نہیں کررہا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، عالمی قوتیں اب معاشی جنگ پاکستان میں لڑنا چاہتی ہیں، اور ہمارے ملک کی مذہبی شناخت کو بھی ختم کرنا چاہتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اصلی اور نقلی حکمران سن لیں ملک کے وسائل پر عوام کا حق ہے، ہم اپنے وسائل پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جانتا ہوں اس سرزمین پر پشتون کا کیا حق ہے، ملک کے وسائل پر یہاں کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں شہباز شریف ملک کو آگے لے کر جانے میں ناکام رہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، تاہم بلوچستان، خیبرپختونخوا اور قبائلی عوام بارود کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں، عوام مطمئن رہیں اس طرح معاملات نہیں چلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘