پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ تسلیم، ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی اخبار میں شائع خبر کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرتے ہوئے ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کے گورنر پنجاب کے نوٹیفیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو رہی ہے۔

دوران سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ کیا گورنر اعتماد کے ووٹ سے مطمئن ہیں، جس پر گورنر پنجاب کے وکیل نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے ریکارڈ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دینا چاہیے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے پرویز الٰہی کے وکیل سے پوچھا بیرسٹر علی ظفر، آپ کیا کہیں گے؟ فلور ٹیسٹ ہو گیا، کیا آپ اس درخواست کی سماعت پر زور دیں گے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میں اس نکتے پر بریف دلائل دینا چاہتا ہوں، ہمارے پاس ووٹ موجود ہیں، یہ معاملہ اصول کا ہے، گورنر کو وجوہات دینا چاہیے تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp