کارساز ٹریفک حادثہ: ملزمہ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں، ڈی آئی جی ایسٹ کراچی

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کارساز ٹریفک حادثے میں ملوث ملزمہ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی آئی جی اظفر مہیسر نے بتایا کہ ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ نتاشا کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہے، جبکہ ملزمہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نتاشا کہ پاس غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کارساز ٹریفک حادثہ: کیا ملزمہ واقعی نفسیاتی مریضہ ہے، جناح اسپتال کی رپورٹ کیا ظاہر کرتی ہے؟

ڈی آئی جی اظفر مہیسر نے کہا کہ غیر ملکی لائسنس پاکستان میں قابل قبول نہیں ہے، تاہم، ملزمہ کے پاس پاکستانی لائسنس نہ ہونا اس کیس میں نئی مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

واضح رہے 2 روز قبل کارساز کے مقام پر حادثہ پیش آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں حادثے سے متعلق ملزمہ کی واضح غفلت سامنے آئی ہے۔

کار سوار خاتون نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو پیچھے سے ٹکر ماری اور ٹکر مارنے کے بعد بھی گاڑی نہیں روکی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر اس قدر شدید تھی کہ موٹرسائیکل سوار شخص ہوا میں قلابازی کھاتے ہوئے دوبارہ اس تیزرفتار گاڑی سے ٹکرایا اور گاڑی روندتے ہوئے اسے آگے بڑھتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کارساز روڈ پر خوفناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

دوسری جانب ملزمہ کے وکیل نے بتایا کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

پرفیکٹ مرڈر کا خواب جسے فرانزک سائنس نے توڑ دیا، قتل کی لرزہ خیز واردات کی کہانی سامنے آگئی

میٹا وفد کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون اور مصنوعی ذہانت کے فروغ پر اتفاق

کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس سال کے اختتام پرنئی تارخ رقم کر پائے گی؟

10 لاکھ سے زائد صارفین نے خودکشی میں دلچسپی ظاہر کی، اوپن اے آئی کا انکشاف

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی