پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز ہورہی ہے؟

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار فواد خان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ آئندہ ماہ بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فواد خان کی سُپر ہٹ فلم بھارتی شائقین کے لیے آئندہ ماہ 20 ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو ممکنہ طور پر زی اسٹوڈیوز ریلیز کرے گا۔

مزید پڑھیں: کیا رنبیر کپور نے’اینیمل‘ میں مولا جٹ کے بابر علی کو کاپی کیا؟

مولا جٹ 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے دیگر مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔ انتہاپسند پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: مولا جٹ کے مداحوں میں رنبیر کپور بھی شامل

یہ فلم مولا جٹ 1979 کی ہٹ فلم ’مولا جٹ‘ کا ری میک ہے۔ فلم کے دو مرکزی کردار مولا جٹ اور نوری نت نے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی جو اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp