تحریک انصاف کو کل اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے کل کے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی رپورٹ پر غور کے بعد این او سی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ: کرین تیار، علی امین گنڈا پور خود قافلوں کو لیڈ کریں گے

ضلعی انتظامیہ نے کہاکہ اس وقت بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، جس کے باعث شدید سیکیورٹی تحفظات ہیں، چند روز قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے تھے، اس لیے جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے، اور کہا ہے کہ اگر انتظامیہ نے اجازت نہ بھی تب بھی ہر حال میں جلسہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ اسلام آباد جلسہ ہر حال میں ہوگا، اب اگر کوئی نیا 9 مئی ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا، عمران خان سے نہ پوچھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے ترنول جلسہ ملتوی کردیا، نئی تاریخ کیا ہوگی؟

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسوں کی تاریخیں دیتی رہی ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد قیادت جلسے منسوخ کردیتی تھی، جبکہ عمران خان نے بھی اس سے قبل یہی ہدایات دے رکھی تھیں کہ اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسہ نہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں