اسٹیٹ بینک کا کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ، کیا اب 5 ہزار کا نوٹ بند ہوجائے گا؟

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ 10 روپے سے لے کر 5 ہزار تک تمام کرنسی نوٹسوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں نئے کرنسی نوٹ آنے سے کیا فائدہ اور کیا نقصان ہو گا؟

انہوں نے کہاکہ ابھی ہم نئے کرنسی نوٹوں پر کام کررہے ہیں، دسمبر تک نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرائی جائے گی۔

گورنر نے کہاکہ کاغذ کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا، ہم دیکھیں گے کہ پلاسٹک نوٹ کی لائف کتنی ہوتی ہے۔ نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد پرانے کہاں جائیں گے؟

اجلاس میں کمیٹی رکن محسن عزیز نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی، جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ایسی کوئی تجاویز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp