پیر چناسی کی برفیلی چوٹی سیاحوں میں کیوں مقبول ہورہی ہے؟

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‎پیر چناسی  ایک سیاحتی مقام ہے جو  آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے تقریباً 30 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ یہ 2,900 میٹر  یعنی 9,500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ اس پہاڑی چوٹی کو ایک مشہور بزرگ سید حسین شاہ بخاری کی زیارت کی وجہ سے بڑی شہرت ملی ہے۔

‎پیر چناسی سے مظفرآباد شہر  اور اس کے آس پاس کی قصبوں کے نظارے بخوبی کیے جاسکتے ہیں۔

‎مظفرآباد شہر سے پیر چناسی پہنچنے میں ایک گھنٹہ 20 منٹ لگتے ہیں۔ گرمیوں میں جب شہر میں شدید گرمی ہوتی ہے تو پیر چناسی کا درجہ حرارت 15 ° سیلسیس ہوتا ہے اور  وہاں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہوتی ہیں۔

‎ گرمی میں آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان سے سیاح یہاں  آتے ہیں اور  اس مقام کی خوبصورتی اور موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سیاح موسم سرما میں خصوصی طور پر یہاں کی برف دیکھنے آتے ہیں۔

‎یہ علاقہ پیرا گلائیڈنگ اور سنو کراس جیپ ریلیوں کے لیے بھی مشہور ہے۔ یہاں  آئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں یہاں آ کر ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے اور خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp