ملک بھر میں بجلی کے زیادہ بلوں کے ستائے عوام سراپا احتجاج ہیں، حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ تو کررہی ہیں لیکن سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں بجلی کا بل گھر کے کرائے سے زیادہ آرہا ہے جس کے باعث عوام پریشان ہیں۔
کراچی میں ایک صارف نے بل میں میونسپل ٹیکس لگانے پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا، بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی
شہری نے کچرے کی بالٹی گھر سے اٹھا کر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پھینک دی اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔
شہری نے کہاکہ کے الیکٹرک بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز کے نام پر 400 روپے وصول کررہا ہے۔
شہری نے کہاکہ میں نے کے الیکٹرک کے نمائندوں سے جاکر پوچھا کہ کیا کچرا دفتر کے باہر ڈال دوں تو انہوں نے کہاکہ اگر کچرا یہاں پھینکنا چاہتے ہیں تو پھینک دیں۔
شہری نے احتجاجاً کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کچرے کی بالٹی پھینکتے ہوئے غصے کا اظہار کیاکہ جو بل لے رہے ہیں وہ اب کچرا بھی اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب نے اپنے وسائل سے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا، دوسرے صوبے بھی بسم اللہ کریں، وزیراعظم
انہوں نے کچرے کی بالٹی کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پھیکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔