بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو جیت پر کیسے کیسے انعامات ملتے ہیں؟

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس 2024 میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم کو  گولڈ میڈل جیتنے پر کروڑوں روپے کے نقد انعامات، بنگلے اور گاڑیاں ملی ہیں۔ دوسری طرف بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کو سلور میڈل جیتنے پر عجیب و غریب ملے ہیں۔

حال ہی میں نیرج چوپڑا نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انھیں سلور میڈل جیتنے پر غیر روایتی تحائف ملے ہیں۔ انھوں نے یہ انکشاف تب کیا جب انٹرویو کے دوران پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا ذکر ہوا کہ انھیں سسر نے تحفے میں بھینس دی ہے۔

 نیرج چوپڑا نے قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا ’مجھے دیسی گھی تحفے میں دیا گیا تھا۔‘

 وہ کہتے ہیں’جب ہم جیت کر ہریانہ میں اپنے گھر واپس جاتے ہیں تو ہمیں عجیب و غریب تحائف ملتے ہیں مثلاً 10 کلو دیسی گھی یا 50 کلو دیسی گھی۔ یا پھر لڈو۔‘

نیرج چوپڑا نے اس طرح کے تحائف کی ثقافتی اہمیت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس 2024 سے پہلے  ان کے ساتھ کچھ اس قسم کے وعدے کیے گئے تھے

‘اگر نیرج یہ مقابلہ جیتتا ہے، تو میں اسے 50 کلو گھی دوں گا۔‘

نیرج چوپڑا کہتے ہیں ’میں بچپن ہی سے اس طرح کے وعدے سنتا اور انعامات دیکھتا آ رہا ہوں، میں جس علاقے میں پلا بڑھا، وہاں سرکل کبڈی اور ریسلنگ بہت مشہور ہیں۔ اسی لیے وہاں گھی تحفے میں دیا جاتا ہے کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ یہ طاقت بڑھانے میں مدد کرتا ہے، جس کی ہمیں اپنے کھیل میں ضرورت ہوتی ہے۔ہمارے علاقے میں ایتھلیٹس کو  بلٹ موٹر بائیکس، ٹریکٹرز اور بھینسیں تحفے میں دی جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟