محکمہ صحت خیبرپختونخوا کرپشن اسکینڈل: لاکھوں طبی دستانے اسٹور سے غائب

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت کی غفلت کے باعث کروڑوں روپے کے طبی دستانے غائب ہوچکے ہیں، سرکاری ریکارڈ کے مطابق باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے اسٹورز کے لیے مختص دستانوں کی مالیت 28کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

خیبرپختوںخوا میں کروڑوں روپے مالیت سے خریدے گئے دستانوں کے غائب ہونے پر کرپشن کے نئے خدشات سامنے آگئے ہیں، اب ان تضادات کو دور کرنے اور ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی کارکردگی حیران کن، کے پی میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہورہا، امیر مقام

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے مطابق طبی دستانوں کے لیے ادائیگیاں ہوچکی ہیں، پشاور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے لیے ان ادائیگیوں کے باوجود ڈی ایچ او پشاور کے اسٹور کیپر نے اطلاع دی ہے کہ دستانے نہیں ملے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈی ایچ او باجوڑ کے مطابق ٹاپ اپ پروگرام کے تحت باجوڑ کے لیے مطلوبہ انوینٹری سے بھی دستانےغائب ہیں، شمالی وزیرستان میں بھی 43کروڑ مالیت کے دستانے خریدے گئے لیکن 19 ملین دستانے غیر ریکارڈ شدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اختلافات، وزیراعلیٰ پر شدید الزامات کے ساتھ صوبائی وزیر شکیل خان مستعفی

واضح رہے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے نگراں حکومت کے دور میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے لاپتہ طبی دستانوں کی بڑی تحقیقات کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت