مریم نواز کی کارکردگی حیران کن، کے پی میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہورہا، امیر مقام

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی حیران کن ہے، وہ ہر شعبے پر توجہ دے رہی ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہورہا۔

یہ بھی پڑھیں آج بھی کے پی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہے، وفاقی وزیر امیر مقام

وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، ان کے پاس عوام کو کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کے پی حکومت کے علاوہ دیگر تمام صوبائی حکومتیں اپنے عوام کے لیے کام کررہی ہیں، بلوچستان میں ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل ہورہے ہیں، جبکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام ہورہا ہے۔

وزیر امور کشمیر نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کو نقصان پہنچا، آرمی چیف نے حال ہی میں کاکول میں کیے گئے اپنے خطاب میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے فوج کو عالمی سطح پر بدنام کیا، معاف کرنا ملک کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم نے قربانیاں دیں، ہم کسی بھی صورت پاکستان کا جھنڈا گرنے نہیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی