کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کی ایک اور گاڑی کو ٹکر مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے کارساز روڈ پر رواں ہفتے ایک المناک حادثہ پیش آیا، ایک گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹی جاں بحق ہوئے۔ اس معاملے میں ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ڈرائیور نے اسی سڑک پر ایک اور سفید رنگ کی گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی۔

منظر عام پر آنے والی نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نتاشا نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو ٹکر ماری، سفید گاڑی سامنے سے آئی تو خاتون نے اپنی گاڑی کی رفتار کو کم کیا اور پھر تیزی سے گاڑی چلا دی۔

مزید پڑھیں: کراچی: کارساز روڈ پر خوفناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

ویڈیو میں واضح دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون نے اسی سڑک پر گاڑی کے پچھلے دروازے کو ٹکر ماری، گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو بھی ٹکر ماری جس سے وہ گرگئے اور پھر خاتون تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئی۔

 

نئی ویڈیو میں واقعہ شام 6 بجکر 11 منٹ پر پیش آیا، تاہم خاتون وہاں سے فرار ہوکر آگے پہنچی جہاں اس نے موٹرسائیکل ہر سوار باپ اور بیٹی کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس نے بھی اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ خاتون پہلے واقعے سے فرار ہوتے ہوئے گاڑی کو تیز چلا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث دوسرا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2افراد کی موت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی سے جاں بحق باپ بیٹی کون تھے؟

واضح رہے خاتون اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور عدالتی ریمانڈ پر ہے، خاتون کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاتون ذہنی مریضہ ہے لیکن جناح اسپتال کی رپورٹس کے مطابق خاتون کا دماغی توازن بالکل درست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے