اداکارہ فرح ندیم نے بیٹے کو جنات سے بچانے کے لیے کیا طریقہ اپنایا؟

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اور سینیئر اداکارہ فرح ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں جنات موجود تھے، جن سے انہوں نے بڑی تگ و دو کے بعد نجات حاصل کی۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرح ندیم نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کا چھوٹا بیٹا بڑی دعاؤں اور منتوں کے بعد پیدا ہوا  لیکن ابھی وہ چھوٹا ہی تھا کہ اس پر جنات کا سایہ ہوگیا۔

فرح ندیم نے بتایا، میرا بیٹا ہمیشہ اپنے اردگرد جنات کی موجودگی کی شکایت کرتا تھا جس کے بعد میں نے اس کے ساتھ اس کے کمرے میں سونا شروع کردیا اور مجھے بھی وہاں جنات کی موجودگی کا احساس ہوا۔‘

یہ بھی پڑھیں: جب جنات نے استاد امانت علی خان کے ساتھ گلوکاری کی

انہوں نے کہا جب مجھے بیٹے پر جنات کے سائے کا یقین ہوگیا تو اس کے تحفظ کے لیے میں نے اسے ملک سے باہر بھیج دیا اور اب وہ بالکل تندرست اور محفوظ ہے۔ فرح کا کہنا تھا کہ جو بچے منتوں اور مرادوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں انہیں اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp