بلوچستان میں پولیو قطرے پلائے بغیر بچوں کی انگلیوں پر نشان لگائے جانے کا انکشاف

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان انعام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں پولیو کے کیسسز میں اضافہ جعلی فنگرپولیو ویکسینیشن ہے، والدین بچوں کو پولیو قطرے نہیں پلاتے، ورکز قطرے پلائے بغیر بچوں کی انگلیوں پر نشان لگانے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں پولیو کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

جمہ کو ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق نے سینیئر صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میں پولیو وائرس کے روک تھام اور پولیو کیسز میں اضافہ سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پولیو کیسز پھر سے بڑھنے کی 4 وجوہات ہیں، انسداد پولیو مہم کے دوران کوئٹہ بلاک کے کچھ علاقوں میں جعلی فنگرپولیو ویکسینیشن کا انکشاف ہوا ہے، کوئٹہ، بعض والدین پولیو ورکرز کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے بچوں کو قطرے نہیں پلاتے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب سے رواں سال کے دوران پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

انعام الحق کا مزید کہنا تھا کہ پولیو ورکرز قطرے پلائے بغیر بچوں کی انگلیوں پر نشانات لگانے میں ملوث پائے گئے ہیں، فیک فنگر ویکسینیشن پرکوئٹہ بلاک میں 500 پولیو ورکرز کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی ویکسینیشن ثابت ہونے پر 74 پولیو ورکرز کو مہم سے نکالا بھی گیا ہے، پولیو وائرس کے شکار بچوں کی موت بھی ہونے لگی ہے، رواں سال پولیو کے شکار ہونے والے 12 میں سے 3 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

انعام الحق نے کہا کہ خدشہ ہے کہ پولیو وائرس بھی ان کی وجہ موت ہوسکتی ہے، حفاظتی ٹیکہ جات کی مکمل کوریج نہ ہونے، سرحدی نقل و حمل بھی پولیو کے خاتمے میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی ہے، میڈیا اور والدین تعاون کریں، امید ہے کہ ہم پھر سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن