ایران بس حادثہ :سی 130 طیارہ پاکستانی زائرین کی میتیں لے کر جیکب آباد پہنچ گیا

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سی 130 طیارہ ایران بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں اور زخمی زائرین کو لے کر جمعہ کی شب جیکب آباد پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ ہوشربا انکشاف

ایران کے شہر یزد میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں پاکستان ایئر فورس کے خصوصی سی 130 طیارے کے ذریعے شہباز ایئر بیس جیکب آباد لائی گئیں جہاں سے انہیں ورثاکے حوالے کیا گیا۔

شہباز ایئر بیس پر جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، ایئر بیس پر موجود پاک فضائیہ کے افسران، جوانوں اور لواحقین نے شرکت کی۔

لواحقین کے لیے خصوصی انتظامات

شہباز ایئر بیس پر لواحقین کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، زخمیوں کے لئے ایمبولینسیں اور شدید زخمیوں کے لئے ایئر ایمبولینسیں کا بھی انتظام موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثہ، ایران جانے والے 2 زائرین جاں بحق، 17 زخمی

واضح رہے کہ ایران بس حادثے میں 28 پاکستانی زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے جن میں سے 14 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ میتوں کے ساتھ 15 زخمیوں کو بھی پاکستان لایا گیا ہے۔

ایران میں نماز جنازہ

قبل ازیں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی یزد ایئر پورٹ پر بھی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ، گورنر یزد اور پاکستانی سفیر سمیت ایرانی حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟