یاسر نواز کی دوسری شادی کی اجازت نہ دینے والی خواتین کو جیل بھیجنے کی تجویز، کہیں یہ مذاق تو نہیں تھا؟

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹی وی اسٹار و اداکارہ اور ہوسٹ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ ایسا قانون پاس کرے جو خواتین کو اس بات پر پابند کرے کہ وہ اپنے شوہروں کو دوسری شادی کی اجازت دیں اگر وہ ایسا نہ کریں تو انہیں قید کی سزا ملنی چاہیے۔

اداکار سے ڈراما پروڈیوسر بننے والے اداکار یاسر نواز نے حقیقت میں ایسا اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں مذاق کے طور پر کہا لیکن ان کی اس تجویز میں حکومت کے لیے واضح اشارہ بھی موجود ہے کہ شوہروں کو دوبارہ شادی کی اجازت نہ دینے پر بیویوں کو قید کی سزا ملنی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکار سے پروڈیوسر بننے والے یاسر نواز نے ہلکے پھلکے انداز میں حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ خواتین کے لیے ایسا قانون بننا چاہیے جو انہیں اس بات کا پابند بنائے کہ وہ ایک مقررہ وقت کے بعد اپنے شوہروں کی دوسری شادی کا انتظام کریں۔

یاسر اور ان کی اہلیہ ندا یاسر اپنے یوٹیوب چینل ’نادان میزبان‘ پر معروف اداکار دانش نواز کے ساتھ ایک شو کی میزبانی کر رہے تھے وہ پوڈ کاسٹ کی ہر قسط میں ایک نئی مشہور شخصیت کو مہمان کے طور پر مدعو کرتے ہیں۔

تازہ ترین قسط میں مشہور مزاحیہ اداکار اور ٹی وی میزبان سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کو اپنے گھر پر بلایا تھا، اس دوران ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یاسر نواز، ندا یاسر، دانش نواز اور سلمان ثاقب شیخ نے شادی سے متعلق امور سمیت بہت سی دوسری چیزوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پوڈ کاسٹ میں میاں بیوی کے درمیان محبت اور قربت کے موضوعات پر بھی ہلکے پھلکے انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

میاں بیوی کے ذاتی تعلقات اور محبت کو یقینی بنانے کے لیے علیحدہ کمرے رکھنے کے کلچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے یاسر نے مشورہ دیا کہ جوڑوں کو ایک ہی کمرے میں رہنا چاہیے چاہے آپ کا ساتھی سوتے وقت خراٹے لے یا جھگڑا بھی کیوں نہ کرے‘۔ انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ وقت گزارنے سے میاں بیوی کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔

یہاں سے میاں بیوی کے خوشگوار تعلقات کی بات چل پڑی اور ندا نے دانش اور ثاقب شیخ کے تبصروں سے اندازہ لگایا کہ ان کے ذہن میں ’دوسری شادی‘ کا خیال چل رہا ہے۔

ندا یاسر نے کہا کہ اگر آپ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس وقت کوئی بھی آپ کو رات کو ٹی وی دیکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔

اس پر یاسر نواز نے مزاحیہ انداز میں تجویز دی کہ حکومت کو ایک ایسا قانون منظور کرنا چاہیے جس کے تحت خواتین 15 سال بعد اپنے شوہر کی دوسری شادی کا انتظام کریں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو انہیں جیل کی سزا ہونی چاہیے۔ اگر بیوی اس پر عمل نہیں کرتی تو پھر اسے جیل بھیج دیا جانا چاہیے۔

اس پر یاسر کی اہلیہ ندا یاسر نے طنزاً کہا کہ ’جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں‘ یہ بندہ تو ہر بار ٹی وی پر بھی آ کر دوسری شادی کی بات کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp